For Admission: +91-11-65645254
Management: +91-11-65645254
Email: millimodelschool@gmail.com
ACTIVITIES
Students' Picnic Tour 2016-17
ملی ماڈل اسکول سیرو سیاحت
بروز سنیچر 2016/12/17

ملی ماڈل اسکول کی دوسری تعلیمی سیر 2016/12/17 کو رکھی گئی، جس میں درجہ ششم سے بارہویں کلاس تک کے بچوں کو لے جایا گیا، طلبہ و طالبات کو بس میں سوار کرانے سے پہلے ریفریشمنٹ کرایا گیا جس میں ہر بچے کو سنترہ اور کیلا دیا گیا۔ اور ترتیب سے بس میں سوار کرایا گیا۔
Students Celebrating Milad-un-Nabi
ACTIVITIES
Students Celebrating Milad-un-Nabi
بروز جمعہ، بتاریخ 2016/12/16

16 ربیع الاول یعنی 16 دسمبر 2016 کو ملی ماڈل اسکول میں عید میلاد البنیﷺ کے موقع پر جلسہ سیرت النبیﷺ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
Milli Model School Picnic 2016-17
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول سیرو سیاحت
بروز سنیچر 2016/12/10

تعلیمی سیر تعلیم کا ایک اہم حصہ ہے، اس سے طلبہ و طالبات کو سماج سے رابطہ قائم کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے اور اسکول اور سماج کو جوڑنے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ اسی لیے ان تمام مفاد کو دیکھتے ہوئے ملی ماڈل اسکول ہر سال کی طرح اس سال بھی تعلیمی سیر کا انعقاد کیا۔ 2016/12/10 بروز سنیچر درجہ کے جی سے درجہ پنچم تک طلبہ و طالبات کو سیر کے لیے دلی میں مختلف مقامات پر لے جایا گیا۔
Iqbal Day Celebration
ACTIVITIES
یوم اقبال
بتاریخ 25/11/2016 بروز جمعہ

ملی ماڈل اسکول ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم اقبال 25 نومبر بروز جمعہ کو منایا گیا۔ اس پروگرام میں طلبہ و طالبات نے مختلف پروگراموں کے ذریعہ ڈاکٹر علامہ اقبال کو یا د کیا۔ اس تقریب میں علامہ کی مختلف نظمیں جیسے "چاند اور تارے" کو درجہ نہم کی طلباء اور درجہ کے۔ جی۔ کے ننہے منے بچوں نے نہایت پرلطف اور دلکش انداز سے پیش کیا۔
Art and Craft Competition organised in Milli Model School
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول میں "آرٹ اور کرافٹ"
بتاریخ 25/11/2016، بروز جمعہ

25 نومبر ملی ماڈل اسکول میں آرٹ اور کرافٹ کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

یہ مقابلہ اسکول کی تمام کلاسوں کے لیے رکھا گیا تھا جس پر ہاوس کے بچے شامل تھے۔ بچوں کا مقابلہ بہت اچھا رہا
Milli Model School wins a trophy in New Horizon School
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول نے نیو ہورائزن اسکول میں اپنی کامیابی کا پرچم لہرایا۔

نیو ہورائزن اسکول میں سالانہ مولانا آزاد ایجوکیشنل فیسٹیول 2016 کے تحت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسکٹ پلے، رسہ کشی، مدھوبنی پینٹنگ، خطاطی، پوسٹر میکنگ، کارڈ میکنگ، اسلامک کوئز اور پیپرفولڈنگ وغیرہ مقابلوں میں ملی ماڈل اسکول کی طالبات نے حصہ لیا۔

"ومن سیفٹی" کے عنوان پر سوشل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے تحت پوسٹر میکنگ اور اسکٹ پلے کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔
Prize in Seerat-ul-Nabi (SAW) Competition
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول نے سیرت النبیﷺ مقابلہ میں پہلا انعام حاصل کیا۔

5 نومبر2016 بروز سنیچراینگلو عربک پرائمری اسکول میں جلسہ سیرت النبی ﷺ کے موقع پر نعت اور تقریر کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ جس میں دہلی کے 17 اسکولوں نے حصہ لیا۔ ملی ماڈل اسکول کی جانب سے سمیہ درجہ چہارم اور وفا راشد درجہ پنچم نے حصہ لیا اور انعامات حاصل کر کے اپنے اسکول کا نام روشن کیا۔ نعتیہ مقابلہ میں وفا راشد کی دلکش آواز نے ملی ماڈل اسکول کوپہلا انعام دلوایا۔ دوئم انعام کریسنٹ اسکول نے حاصل کیا جبکہ سوم انعام مدرستہ البنات کو دیا گیا۔
31 October 2016 Half Yearly Results Day
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول میں ششماہی امتحان کا ایک منظر

ملی ماڈل اسکول میں ششماہی امتحان کا انعقاد اس سال 13 اکتوبر سے شروع ہوکر 26 اکتوبر 2016 تک ہوا، اسکول میں طلبہ و طالبات اپنی کورس کی تیاریوں میں مشغول نظر آئے۔

ماشاء اللہ امتحان اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہوا۔ امتحان کے بعد تین دن اسکول بند رہا جبکہ اساتذہ نے اسکول آکر رزلٹ تیار کیا۔
Poet Competition (NAAT)
ACTIVITIES
نعتیہ مقابلہ
23rd October 2016

الحمد للہ ملی ماڈل اسکول میں ہر ماہ کوئی نہ کوئی مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 2016/09/23 بروز جمعہ کو نعتیہ مقابلہ منعقد کیا گیا۔ جس میں درجہ سوم سے درجہ دواز دہم تک کی طالبات نے شرکت کی۔ اس مقابلہ کی جج صاحبان کی ذامہ داری محترم انتظار نعیم، سکریٹری، جماعت اسلامی ہند اور ضمیر اللہ فلاحی نے کیا۔ مہمان خصوصی مشہور نعت گو ہیں۔
Career Counseling Session
ACTIVITIES
کا انعقاد “Career Counselling Session”ملی ماڈل اسکول میں
26th October 2016

ملی ماڈل اسکول میں شِکھر این جی او کی طرف سے بروز پیر درجہ دہم سے دواز دہم کی طالبات کی مستقبل میں رہنمائی کے لیے محترمہ ششی کلا صاحبہ کی رہنمائی میں ایک کاونسلنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ایکسپرٹ نے طالبات کو بارہویں مکمل کرنے کے بعد کس کس علمی میدان میں مستقبل بنا سکتی ہیں اس کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ پروفیشنل اوراوکیشنل کورسیس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی اور مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ جس میدان میں آپ جانا چاہتے ہیں اس میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے تیار رہنا ضروری ہے۔

شرکا نے بھی اپنے سوالات کے ذریعہ مزید وضاحت کے لیے مستقبل کے متعلق دلچسپی کا مظاہر کیا۔
Salad Competition in the Milli Model School
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول دہلی کے ایک علاقہ میں معروف و مشہور تعلیمی ادارہ ہے، اسکول میں دواز دہم تک تعلیم دی جاتی ہیں۔ اس اسکول میں پانچویں درجہ تک مخلوط تعلیم ہے۔ درجہ ششم سے دواز دہم تک صرف طالبات کی تعلیم کے لیے مخصوص ہے۔
ملی ماڈل اسکول ہمیشہ اپنے طلبہ و طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف قسم کے پروگرام اسکول کے احاطہ میں منعقد کرتا رہتا ہے، اس مرتبہ اسکول کی انتظامیہ کمیٹی نے "سلاد" مقابلہ کا انعقاد کیا۔
Milli Model School Student wins Trophy @ New Horizon School
ACTIVITIES
نعت و قراۤت کے مسابقے میں ملی ماڈل اسکول کے طلبہ و طالبات کی بہترین کارکردگی



27 جولائی کو نیو ہورائزن اسکول نئی دہلی میں منعقد بین الاسکول نعت و قراۤت مسابقے میں مجموعی طور پربہترین صلاحیتوں کے مظاہرہ کے انعام کے طور پر ملی ماڈل اسکول جامعہ نگر نے 'حافظ عبد الغفور رننگ ٹرافی' حاصل کی۔
Milli Model School bags distribution 2016-17
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول کے قیام کا مقصد تعلیمی بیداری ہے اور یہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے پہلے ہی دن سے کوشاں ہے. یہ اقلیتی ادارہ اشاعت اسلام ٹرسٹ کے زیر سایہ جماعت اسلامی ہند کے احاطہ میں 26 سالوں سے علاقہ کے ضرورت مند طلبہ و طالبات کے لیے رواں دواں ہے. جب سے اس اسکول کا قیام عمل میں آیا ہے اسی دن سے نادارو ضرورت مند طلبہ و طالبات کی کفالت کرتا ہے. ضرورت پڑنے پر تعلیمی فیس، کورس، اسٹیشنری، بیگ وغیرہ میں رعایت دیتے ہیں تاکہ بچے اپنی پڑھائی جاری رکھیں.
Sports Say Celebration in Milli Model School (2016-17)
ACTIVITIES
سال 17-2016 کی تعلیمی سیشن کا آغازملی ماڈل اسکول میں 1 اپریل سے ہوا، اسکول نے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے تعلیمی سال کے شروع میں ہی سہ روزہ اسپورٹ ڈے کا انعقاد کیا۔ کھیل کا مقابلہ 7 اپریل سے 10 اپریل تک جاری رہا اور اس کھیل میں کے۔ جی۔ کلاس سے بارہویں کلاس تک طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
Milli Model School Annual Meeting with Staff
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے اسٹاف کے ساتھ سالانہ مینٹنگ کا انعقاد کیا، اس میں انتظامیہ کمیٹی کے سامنے گذشتہ سال کی رپورٹ اور آنے والے سال کا خاکہ تیار کیا گیا۔ یہ سالانہ مینٹنگ ملی ماڈل اسکول کے علامہ اقبال ہال میں منعقد کی گی، جس میں صدر منتظمہ کمیٹی ملی ماڈل اسکول، اسکول کے صدر و مینیجراور ڈیولوپمنٹ مینجر کے ساتھ ساتھ جملہ اسٹاف بھی موجود تھا۔ (16-2015) سال کے اختتام پر اور نئے سال (17-2016) کے شروعات پر اسکول کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں ہر ایک معلمہ نے ذاتی طور پر اسکول کے متعلق تجاویز فارم پُر کرکے فوری طور پر انتظامیہ کی سامنے پیش کیا۔ جس کو بعد میں مینیجر و پرنسپل مطالعہ کرکے دوسرے اسٹاف کے ساتھ رائے قائم کرنے کے بعد آنے والے میٹنگ میں اس کے متعلق اعلان کر یں گے
Manager 2016-17
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول کی انتظامیہ کمیٹی نے رواں سال کے لیے ڈاکٹر محمّد ابراہیم کو مینیجر کے عھدے پر فائز کیا ہے ۔ موصوف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈیپارٹمنٹ آف انیجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی سے ابھی حال ہی میں سبکدوش ہوئے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ آپ گزشتہ ایک سال سے ملی ماڈل اسکول کے مینیجنگ کمیٹی کے ذمہ دار بھی رہے ہیں اور 2016-17 کے آغاز پر مینجر کی حیثیت سے اعزازی خدمت بھی انجام دے رہے ہیں۔
Milli Model School results day 2015-16
ACTIVITIES
31 مارچ بروز جمعرات ملی ماڈل اسکول میں سیشن 2015-16 کا رزلٹ طلبہ و طالبات میں تقسیم کیا گیا۔ والدین اور سرپرست معلمات سے رزلٹ حاصل کرتے ہوئے۔
Saying Goodbye to the School
ACTIVITIES
الوداع الوداع اے ملی ماڈل اسکول الوداع
17 فروری بروز بدھ


کامیابی کی سیڑھیوں پر چڑھنے کے لیے ذرائع کا استعمال کرنا پڑتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کو خیرآباد کہنا پڑتا ہے۔ طلبہ کی کامیابی کا انحصار اس کی اعلیٰ تعلیم پر منحصر ہوتا ہے اوراس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے طلبہ کو مادر علمی سے رخصت ہونا پڑتا ہے۔ آج یہی منظر ملی ماڈل اسکول میں دیکھنے کو ملا، جب اسکول میں سال آخر کی طالبات کے لیے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام کے دوران ملی ماڈل اسکول کے مینیجر صالح علی شبیبی، فاؤنڈر ممبر زین العابدین منصوری اور جملہ اسٹاف موجود تھے۔
67th Republic day celebration in Milli Model School
ACTIVITIES
26 جنوری بروز منگل یوم جمہوریہ ملّی ماڈل اسکول میں بڑے زور و شور سےمنایا گیا۔ اس تقریب میں محترم اعجاز احمد اسلم (چیف ایڈیٹر ریڈیئنس ویوز ویکلی) کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا۔ اس مو قع پر اسکول کی طالبات نے مخلتف پروگرام پیش کیے۔
A programme on Seerat-un-Nabi (PBUH)
ACTIVITIES
25 دسمبر 2015 بروز جمعہ ملی ماڈل اسکول میں جلسہ سیرت النبی منعقد ہوا، جس میں ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ڈاکٹر صاحب نے"رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے علمی احسانات" کے موضوع پر خطاب کیا۔
MMS students get prizes in a competition
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول کی جانب سے طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے سیرة النبی کے منعقدہ پروگرام میں مہمان خصوصی مولانا رضی الاسلام ندوی کے ہاتھوں انعامات تقسیم کے گئے۔

ملی ماڈل اسکول نے اینجل ایجوکیش فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقدہ مقابلے میں انعامات حاصل کیا۔
Art and Craft Competition organised in Milli Model School
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول میں "آرٹ اور کرافٹ"
بتاریخ 25/11/2016، بروز جمعہ

25 نومبر ملی ماڈل اسکول میں آرٹ اور کرافٹ کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

یہ مقابلہ اسکول کی تمام کلاسوں کے لیے رکھا گیا تھا جس پر ہاوس کے بچے شامل تھے۔ بچوں کا مقابلہ بہت اچھا رہا
Milli Model School win Abdul Razzaq Trophy
ACTIVITIES
بروز اتوار 29/11/2015 کو مدرستہ البنات اسکول، نور نگر دہلی میں منعقدہ عبدالرزاق ٹرافی مقابلہ میں ملی ماڈل اسکول، ابو الفضل کی طالبات نے ٹرافی حاصل کی، انعامی مقابلہ میں اسکول کی چار طالبات نے پرائمری تا مڈل زمرے میں حمد، نعت، تقریر اور تحریری مقابلے میں انعام حاصل کیا اور ساتھ ہی اسکول کی طالبات نے سکنڈری اور ہائر سکنڈری کے زمرے میں بھی انعامات حاصل کیے
Allama Iqbal Day Celebration
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول جامعہ نگر نئی دہلی میں ”یوم اقبال“ کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی پروفیسر عبدالحق صاحب (سابق پروفیسر اردو دہلی یونیورسٹی) نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اقبال اپنے زمانے کے ایک بڑے فلسفی، سیاست داں اور مفکر اسلام تھے۔ ان کی گراں قدر تخلیقات زندگی کے ہر امور میں رہنمائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے قوموں کی تعمیر و ترقی کے لیے امید، جدوجہد اور جذبہ قربانی کو ضروری قرار دیا ہے۔
Staff Introduction with the Managment
ACTIVITIES
تدریسی اسٹاف کے ساتھ خصوصی تعارفی و ترغیبی نششت کا انعقاد

ملی ماڈل اسکول کے مینیجر صالح علی شبیبی کے ابتدائی کلمات سے نششت کا آغاز ہوااور اس کے بعد جملہ اسٹاف نے فردا فردا اپنا تعارف پیش کیا، ملی ماڈل اسکول کے انتظامیہ کمیٹی کی از سر نو تشکیل عمل میں آئی جس میں جناب محمد ابراہیم صاحب شامل کئےگئے، موصوف نے خطاب کیا جسمیں انہوں نے معلمات کو اس بات پر توجہ دلانے کی کوشش کہ ہمارے طالبات کو ڈاکٹر بنایا جائے، تاکہ اسپتال میں ہو رہی بد احتیاطی کو ختم کیا جا سکے، معلمات کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلایا اور بتایا کہ
MMS Students Wins Trophy
ACTIVITIES
Milli Model School Students wins Hafiz Abdul Ghafoor Running Trophy @ New Horizon School, Nizamuddin East, New Delhi
Milli Model School Students 10th & 12 Class Result 2014-15
ACTIVITIES
ملی ماڈل اسکول کے دسویں اور بارہویں کا رزلٹ صد فی صد۔ طالبات و سرپرستوں میں خوشی کی لہر
نئی دہلی۔ ۴؍جون ۔ملی ماڈل اسکول کی طالبات نے دسویں اور بارہویں کلاس میں جامعہ بورڈ سے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ دسویں کلاس میں 26 میں سے 16 طالبات نے فرسٹ ڈویژن ،7 سکنڈ ڈویژن سے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح بارہویں کلاس کی 12 طالبات ایکزام میں شریک ہوئیں، جنمیں سے 10 فرسٹ دویژن اور 2 سکنڈ دویژن سے کامیاب ہوئیں۔
Milli Model School Inspection
ACTIVITIES
Milli Model School Annual Inspection 14/11/2014
ملی ماڈل اسکول کا سالانہ معائنہ ہوا، اس میں جناب اشفاق احمد صاحب، سکریٹری شعبہ تعلیمات، جماعت اسلامی ہند، توقیر احمد صاحب، فردوسی قاضی صاحبہ، زبیدہ حبیب صاحبہ، راحت فضا صاحبہ، مرشد علی صاحب، انعام اللہ فلاحی صاحب، سلمان اختر صاحب، شبیر احمد صاحب، پرویز عالم صاحب معائنہ ٹیم میں شریک تھے، پروگرام کے آخر میں اسکول اسٹاف کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی۔
Students Educational Tour 2014-15
ACTIVITIES
Milli Model School Educational Tour 2014-15
15/2/18 کو ملی ماڈل اسکول درجہ ششم تا دواز دہم کے طالبات کو تعلیمی سیر کے لیے تارا منڈل، بال بھون اور قطب مینار گئے اور 15/2/21 کو درجہ کے جی تا پنچم کے طلبہ و طالبات کو تعلیمی سیر کے لیے چڑیاں گھر، گڈیا گھر، بال بھون اور چلڈرن پارک گئے۔
ZSalam Awarded to Milli Model School
ACTIVITIES
Milli Model School Students awarded in the competition of Islamic Quiz Contest "IQRA" conducted by Zee Salaam TV
<< Previous  1 2  Next >>
Page: 1 of 2