For Admission: +91-11-65645254
Management: +91-11-65645254
Email: millimodelschool@gmail.com
پریس ریلیز مل
پریس ریلیز مل

نئی دہلی۔ ۲۰؍اگست ۔آج ملی ماڈل اسکول میں2014 کے جامعہ بورڈ کے امتحانات میں دسویں اور بارہویں میں نمایاں کامیابی پر طالبات کو انعامات سے سرفراز کیا گیا۔ ساتھ ہی طالبات و طلبہ کے سرپرستوں کے لیے’’ شخصیت سازی‘‘ (Personality Development) پر ایک ورک شاپ بھی منعقد کیا گیا ۔
اس موقع پر امتیازی نمبرات Distinction Marks سے کامیاب طالبات کے متعلقہ مضامین کی تدریس کرنے والی معلمات کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب کی صدارت جناب اعجاز احمد اسلم صاحب سکریٹری جماعت اسلامی ہند نے فرمائی۔ جناب زین العابدین منصوری صاحب (فاؤنڈر منیجر ملی ماڈل اسکول) نے بھی طالبات کی مستقبل میں عظیم ذمہ داریوں کی نشاندہی اور تذکیر و یاد دہانی فرمائی۔ جناب سعید احمد صاحب (پونہ) نے ورک شاپ میں Personality Developmentکے معاوِن و مفید نکات بیان کیے اور طالبات کے سرپرستوں نے اس ورکشاپ سے خاطر خواہ مستفید ہونے کا تاثر بھی ظاہر کیا۔

 



برائے اشاعت


جاری کردہ 
شعبہ نشر واشاعت ملی ماڈل اسکول
ابو الفضل انکلیو، جامعہ نگر، نئی دہلی