For Admission: +91-11-65645254
Management: +91-11-65645254
Email: millimodelschool@gmail.com
Milli Model School Picnic 2016-17
Milli Model School Picnic 2016-17

 

ملی ماڈل اسکول سیرو سیاحت

بروز سنیچر 2016/12/10

 

تعلیمی سیر تعلیم کا ایک اہم حصہ ہے، اس سے طلبہ و طالبات کو سماج سے رابطہ قائم کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے اور اسکول اور سماج کو جوڑنے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ اسی لیے ان تمام مفاد کو دیکھتے ہوئے ملی ماڈل اسکول ہر سال کی طرح اس سال بھی تعلیمی سیر کا انعقاد کیا۔ 2016/12/10 بروز سنیچر درجہ کے جی سے درجہ پنچم تک طلبہ و طالبات کو سیر کے لیے دلی

میں مختلف مقامات پر لے جایا گیا۔

 

طلبہ و طالبات کو بس میں سوار کرنے سے پہلے ناشتہ کرایا گیا جس میں ایک کیک اور فروٹی دی گئی۔

 

بچوں کو تعلیمی سیر کے لیے سب سے پہلے ڈال میوزیئم لے جایا گیا۔ طلباء نے خوب تفریح کی اور مختلف اقسام کی گڑیوں کو دیکھ کر اپنے معلومات میں اضافہ کیا۔ اس کے بعد لنچ کے لیے نیشنل بال بھون لے جایا گیا۔ وہاں لنچ کے بعد جھولے کا لطف لیا۔

 

نیشنل بال بھون کے  بعد بچوں کو ان کی پسندیدہ جگہ چلڈرن پارک لے جایا گیا، طلباء نے وہاں مختلف قسم کے جھولوں سے لطف اٹھایا اور پروگرام میں طے شدہ آخری مقام یعنی ہمایو کا مقبرہ لے جایا گیا۔ طلبہ و طالبات نے مقبرہ کی تعمیری کاریگری پر اپنے اساتذہ سے معلومات حاصل کی اور اس کی خوبصورت تعمیری ورک سے لطف اندوز ہوئے۔ 05:30 بجے شام کو طلبہ و طالبات واپسی ہوئی اور اللہ کا شکر سب بخیرو عافیت اپنے گھر پہونچ گئے۔